صحیح بخاری 3583

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ ـ وَاسْمُهُ عُمَرُ بْنُ الْعَلاَءِ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلاَءِ ـ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ تَحَوَّلَ إِلَيْهِ فَحَنَّ الْجِذْعُ فَأَتَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَيْهِ. وَقَالَ عَبْدُ الْحَمِيدِ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ الْعَلاَءِ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا. وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن کثیر ابوغسان نے ہمیں بتایا کہ ابوحفص نے ہم سے بیان کیا اور ان کا نام عمر بن علاء ہے جو ابوعمرو بن علاء کے بھائی تھے۔ وہ کہتے تھے: میں نے نافع سے سنا۔ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے تھے کہ نبی ﷺ کھجور کے ایک تنے سے سہارا لے کر لوگوں سے مخاطب ہوا کرتے تھے۔ جب آپؐ نے منبر بنوایا تو پھر آپؐ اس پر چلے گئے، اس تنے نے اپنے درد اور شوق کا اظہار کیا تو آپؐ اس کے پاس آئے اور اس پر اپنا ہاتھ پھیرا۔ اور عبد الحمید نے کہا: عثمان بن عمر نے ہمیں بتایا کہ معاذ بن علاء نے نافع سے روایت کرتے ہوئے ہمیں یہ حدیث بتائی۔ اور ابو عاصم نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ انہوں نے ابن ابی روّاد سے، انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

کتاب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

10 von 10 heute frei