صحیح بخاری 3584: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

ابونُعَیم نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد بن ایمن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ جمعہ کے دن ایک درخت سے، یا (کہا:) کھجور کے درخت سے ٹیک لگا کر کھڑے ہوا کرتے تھے۔ تو انصار کی ایک عورت نے یا مرد نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہم آپؐ کے لئے منبر نہ بنوا دیں؟ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو۔ تو انہوں نے آپؐ کے لئے منبر بنوایا۔ جب جمعہ کا دن ہوا، آپؐ اس منبر پر گئے تو کھجور کا درخت بچے کے رونے کی طرح چلانے لگا۔ پھر نبی ﷺ نیچے اتر آئے اور اس کو اپنے گلے لگایا۔ وہ اس بچے کے رونے کی طرح رو رہا تھا جس کو چپ کرایا جاتا ہے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: وہ اس بات پر رو رہا تھا کہ پہلے اپنے قریب ذکر الٰہی سنا کرتا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى شَجَرَةٍ أَوْ نَخْلَةٍ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ ـ أَوْ رَجُلٌ ـ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَجْعَلُ لَكَ مِنْبَرًا قَالَ " إِنْ شِئْتُمْ ". فَجَعَلُوا لَهُ مِنْبَرًا فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ دُفِعَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَصَاحَتِ النَّخْلَةُ صِيَاحَ الصَّبِيِّ ثُمَّ نَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَضَمَّهُ إِلَيْهِ تَئِنُّ أَنِينَ الصَّبِيِّ الَّذِي يُسَكَّنُ قَالَ " كَانَتْ تَبْكِي عَلَى مَا كَانَتْ تَسْمَعُ مِنَ الذِّكْرِ عِنْدَهَا ".

باب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

آج 10 میں سے 10 باقی