صحیح بخاری 3585
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ كَانَ الْمَسْجِدُ مَسْقُوفًا عَلَى جُذُوعٍ مِنْ نَخْلٍ فَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا خَطَبَ يَقُومُ إِلَى جِذْعٍ مِنْهَا فَلَمَّا صُنِعَ لَهُ الْمِنْبَرُ وَكَانَ عَلَيْهِ فَسَمِعْنَا لِذَلِكَ الْجِذْعِ صَوْتًا كَصَوْتِ الْعِشَارِ حَتَّى جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا فَسَكَنَتْ.
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے بھائی نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان بن بلال سے، سلیمان نے یحيٰ بن سعید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حفص بن عبیداللہ بن انس بن مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ مسجد کھجور کے تنوں پر چھتی ہوئی تھی۔ جب نبی ﷺ تقریر فرماتے تو ان تنوں میں سے ایک تنے پر سہارا لے کر کھڑے ہوتے جب آپؐ کے لئے منبر تیار کیا گیا اور آپؐ اس پر بیٹھے ہوئے تھے تو ہم نے اس تنے کی آواز سنی جو دس مہینے کی گابھن اونٹنی کی آواز ہوتی ہے۔ نبی ﷺ اس کے پاس آئے اور آپؐ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا تو وہ چپ ہوگیا۔
10 von 10 heute frei