صحیح بخاری 359

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يُصَلِّي أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى عَاتِقَيْهِ شَىْءٌ ".

ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے عبد الرحمن اعرج سے، عبد الرحمن نے حضرت ابو ہریرۃؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک ہی کپڑے میں نماز نہ پڑھے در آنحالیکہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو۔

کتاب 5: باب إِذَا صَلَّى فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَلْيَجْعَلْ عَلَى عَاتِقَيْهِ

10 von 10 heute frei