صحیح بخاری 36: باب الْجِهَادُ مِنَ الإِيمَانِ
ہم سے حرمی بن حفص نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبد الواحد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عمارہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابو زرعہ بن عمرو بن جریر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا۔ حضرت ابو ہریرہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: اللہ (عز وجل) نے اس شخص کے لئے جو اس کی راہ میں نکلتا ہے، یہ اپنے ذمہ لے لیا ہے کہ میں یا تو اسے مع اس اجر یا مال غنیمت کے جو اس نے حاصل کیا، واپس لوٹا دوں گا یا اسے جنت میں داخل کروں گا۔ بشرطیکہ مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق نے ہی اسے (جہاد کے لئے) نکالا ہو۔ اور اگر مجھے اس بات کا خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا تو میں ہر دستہ فوج کے ساتھ جاتا، اور میری تو خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah