صحیح بخاری 3658: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً " قَالَهُ أ …
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: کوفہ والوں نے (حضرت عبداللہ) بن زبیرؓ کو دادا (کی میراث) کے متعلق لکھا۔ انہوں نے جواب دیا: وہ شخص جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا کہ اگر میں نے اس امت میں سے کسی کو جانی دوست بنانا ہوتا تو مَیں اس کو بناتا، اُس شخص نے دادا کو بمنزلہ باپ قرار دیا ہے۔ اس سے مراد اُن کی حضرت ابوبکرؓ تھی۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ كَتَبَ أَهْلُ الْكُوفَةِ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ فِي الْجَدِّ. فَقَالَ أَمَّا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُهُ ". أَنْزَلَهُ أَبًا يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی