صحیح بخاری 3664: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً " قَالَهُ أ …
عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابن مسیب نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے نبیﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے تئیں ایک کنوئیں پر دیکھا جس پر ایک ڈول تھا۔ میں نے اس کنوئیں سے جتنا اللہ نے چاہا کھینچ کر پانی نکالا۔ پھر ابن ابی قحافہؓ نے وہ ڈول لیا اور اس سے پانی کا ایک ڈول یا دو ڈول کھینچ کر نکالے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی اور اللہ ان کی اس کمزوری پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان سے درگذر کرے گا۔ پھر وہ ڈول ایک چرسا ہوگیا اور ابن خطابؓ نے اس کو لیا تو میں نے کبھی لوگوں میں ایسا شہ زور نہیں دیکھا جو اس طرح کھینچ کر پانی نکالتا ہو جس طرح عمرؓ نکالتے تھے۔ اتنا نکالا کہ لوگ خوب سیر ہو کر اپنے اپنے ٹھکانوں میں جا بیٹھے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah