صحیح بخاری 3666: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً " قَالَهُ أ …
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا۔ شعیب نے ہمیں بتایا کہ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جس نے اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا دیا تو اسے جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا۔ (فرشتے کہیں گے:) اے اللہ کے بندے! (ادھر آ۔) یہ دروازہ اچھا ہے۔ جو شخص نمازیوں میں سے ہوگا، وہ نماز کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ اور جو جہاد کرنے والوں میں سے ہوگا وہ جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ اور جو صدقہ دینے والوں میں سے ہوگا تو اسے صدقہ کے دروازے سے بلایا جائے گا اور جو روزہ داروں میں سے ہوگا وہ روزے کے دروازے سے جس کا نام ریان ہوگا، بلایا جائے گا۔ حضرت ابوبکرؓ نے یہ سن کر کہا: وہ شخص جو ان دروازوں سے بلایا جائے گا، اس کو پھر کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور کہا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ان سبھی دروازوں سے بلایا جائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں، میں امید رکھتا ہوں۔ ابوبکر! آپ بھی انہی لوگوں میں سے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah