صحیح بخاری 3672: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً ‏"‏ قَالَهُ أ …

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپؐ کے سفروں میں سے کسی سفر میں ہم نکلے۔ جب ہم بیداء یا ذات الجیش میں پہنچے تو میرا ایک ہار ٹوٹ کر گر گیا اور رسول اللہ ﷺ اس کو تلاش کرنے کے لئے ٹھہر گئے اور لوگ بھی آپؐ کے ساتھ ٹھہر گئے۔ اور وہ کسی پانی کے قریب نہیں تھے اور نہ ہی پانی ان کے ساتھ تھا تو لوگ حضرت ابوبکرؓ کے پاس آئے اور کہنے لگے: کیا آپؐ نہیں دیکھتے کہ حضرت عائشہؓ نے کیا کیا؟ رسول اللہﷺ کو اور آپؐ کے ساتھ لوگوں کو بھی ٹھہرا رکھا ہے بحالیکہ وہ پانی کے قریب نہیں اور نہ پانی ان کے ساتھ ہے۔ حضرت ابوبکرؓ یہ سن کر آئے اور اس وقت رسول اللہ ﷺ میری ران پر اپنا سر رکھے سوئے ہوئے تھے۔ اور کہنے لگے: تم نے رسول اللہ ﷺ کو اور لوگوں کو روک رکھا ہے بحالیکہ وہ کہیں پانی کے قریب نہیں اور نہ پانی ان کے ساتھ ہے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: حضرت ابوبکرؓ نے مجھ پر غصہ کا اظہار کیا اور جو اللہ نے کہلانا چاہا انہوں نے کہا، اور وہ میری کوکھ میں اپنے ہاتھ سے کونچ مارنے لگے۔ میری ران پر رسول اللہ ﷺ سوئے ہوئے تھے۔ مجھے حرکت کرنے سے صرف یہی بات روکتی تھی کہ رسول اللہ ﷺ میری ران پر آرام کر رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ سوئے رہے۔ آخر صبح جو ہوئی تو آپؐ کے پاس پانی نہ تھا تو پھر اللہ نے تیمم کا حکم نازل فرمایا اور لوگوں نے تیمم کیا۔ اس پر حضرت اُسید بن حضیرؓ نے کہا: ابوبکرؓ کے خاندان! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں۔ پھر حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: ہم نے اس اونٹ کو اُٹھایا جس پر میں سوار تھی تو ہم نے اس ہار کو اس کے نیچے پایا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْدَاءِ أَوْ بِذَاتِ الْجَيْشِ انْقَطَعَ عِقْدٌ لِي فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْتِمَاسِهِ وَأَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ فَأَتَى النَّاسُ أَبَا بَكْرٍ فَقَالُوا أَلاَ تَرَى مَا صَنَعَتْ عَائِشَةُ أَقَامَتْ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِالنَّاسِ مَعَهُ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاضِعٌ رَأْسَهُ عَلَى فَخِذِي قَدْ نَامَ فَقَالَ حَبَسْتِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسَ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ قَالَتْ فَعَاتَبَنِي وَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ وَجَعَلَ يَطْعُنُنِي بِيَدِهِ فِي خَاصِرَتِي فَلاَ يَمْنَعُنِي مِنَ التَّحَرُّكِ إِلاَّ مَكَانُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى فَخِذِي فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَصْبَحَ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ فَتَيَمَّمُوا فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ الْحُضَيْرِ مَا هِيَ بِأَوَّلِ بَرَكَتِكُمْ يَا آلَ أَبِي بَكْرٍ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَبَعَثْنَا الْبَعِيرَ الَّذِي كُنْتُ عَلَيْهِ فَوَجَدْنَا الْعِقْدَ تَحْتَهُ.

باب 5: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً ‏"‏ قَالَهُ أَبُو سَعِيدٍ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:44

آج 10 میں سے 10 باقی