صحیح بخاری 3777: باب مَنَاقِبُ الأَنْصَارِ
عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بعاث کی جنگ بھی ایسی جنگ تھی کہ جسے اللہ نے اپنے رسول ﷺ کی خاطر بطور پیش خیمہ بنایا۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ ایسی حالت میں (مدینہ) آئے جب انصار کی جمیعت بکھر چکی تھی اور ان کے سردار کچھ تو مارے گئے تھے اور کچھ زخمی ہو گئے تھے۔ سو اللہ نے اس جنگ کو اپنے رسول ﷺ کے لئے بطور پیش خیمہ کے کیا تاکہ وہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ يَوْمُ بُعَاثَ يَوْمًا قَدَّمَهُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدِ افْتَرَقَ مَلَؤُهُمْ وَقُتِلَتْ سَرَوَاتُهُمْ وَجُرِّحُوا فَقَدَّمَهُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فِي دُخُولِهِمْ فِي الإِسْلاَمِ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی