صحیح بخاری 3778: باب مَنَاقِبُ الأَنْصَارِ
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ابوالتیاح سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: فتح مکہ کے دن انصار کہنے لگے: قریش کو مال دے دیا ہے یہ تو بخدا بڑے تعجب کی بات ہوئی تلواریں ہماری قریش کے خونوں سے ٹپک رہی ہوں اور غنیمت کے مال بھی ہمارے انہی کو واپس دے دئیے جائیں۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے انصار کو بلایا اور فرمایا: مجھے تمہارے متعلق یہ کیا خبر پہنچی ہے؟ اور وہ جھوٹ نہیں بولتے تھے۔ انہوں نے کہا: وہی بات (درست ہے) جو آپؐ کو پہنچی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم اس سے خوش نہیں کہ لوگ تو اپنے گھروں میں غنیمتوں کو لے کر لوٹیں اور تم اپنے گھروں کو رسول اللہ ﷺ کو لے کر لوٹو۔ اگر انصار کسی وادی یا کھا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی انہی کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah