صحیح بخاری 3780: باب إِخَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ
اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابراہیم بن سعد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ان کے دادا (ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب وہ مدینہ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰنؓ (بن عوف) اور حضرت سعد بن ربیعؓ کو آپس میں بھائی بنایا۔ حضرت سعدؓ نے حضرت عبدالرحمٰنؓ سے کہا: میں انصار میں سب سے زیادہ مالدار ہوں۔ میں اپنے مال کو آدھوں آدھ تقسیم کئے دیتا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں تم دیکھ لو جونسی ان میں سے تم کو پسند ہو وہ مجھے بتا دو، میں اسے طلاق دے دوں گا اور جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو تم اس سے شادی کر لینا۔ حضرت عبدالرحمٰنؓ نے کہا: اللہ تمہیں تمہاری بیویوں میں اور تمہارے مال میں برکت دے۔ تمہاری منڈی کہاں ہے؟ چنانچہ انہوں نے ان کو بنی قینقاع کی منڈی کا پتہ دیا۔ وہ تبھی لوٹے کہ ان کے پاس کھویا اور گھی بچ رہا۔ پھر وہ ہر صبح وہاں جاتے رہے۔ اس کے بعد وہ ایک دن آئے اور ان پر زردی کا نشان تھا۔ نبیﷺ نے فرمایا: یہ کیا؟ حضرت عبدالرحمٰنؓ نے کہا: میں نے شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: بیوی کو کیا مہر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: سونے کی گٹھلی یا کہا: گٹھلی برابر سونا۔ ابراہیم نے اس کے متعلق شک کیا (کہ کیا الفاظ کہے)۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب إِخَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ