صحیح بخاری 3781: باب إِخَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ

قتیبہ نے ہم سے بیان کیا۔ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے حُمَید سے، حُمَید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ ہمارے پاس آئے اور نبی ﷺ نے انہیں اور حضرت سعد بن ربیعؓ کو آپس میں بھائی بنایا اور یہ بہت مالدار تھے۔ حضرت سعدؓ نے کہا: انصار خوب جانتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو اُن میں بہت مالدار ہیں۔ میں اپنے مال کو اپنے اور تمہارے درمیان آدھوں آدھ تقسیم کروں گا اور میری دو بیویاں ہیں تم دیکھ لو جونسی ان میں سے تمہیں زیادہ پسند ہو، اسے میں طلاق دے دوں گا۔ جب وہ اپنی عدت سے آزاد ہو جائے تو اس سے شادی کرلو۔ حضرت عبدالرحمٰنؓ نے کہا: اللہ تمہیں تمہاری بیویوں میں برکت دے۔ اس دن وہ تبھی لوٹے جب کچھ گھی اور کھویا بچا لائے۔ وہ (وہاں) تھوڑی ہی مدت رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور ان پر زردی کے نشان تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ہیں یہ کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے۔ آپؐ نے پوچھا: تم نے اسے مہر کیا دیا؟ انہوں نے کہا: گٹھلی برابر سونا یا کہا: سونے کی ایک گٹھلی۔ آپؐ نے فرمایا: ولیمہ کرو خواہ ایک بکری سے ہی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَآخَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَكَانَ كَثِيرَ الْمَالِ فَقَالَ سَعْدٌ قَدْ عَلِمَتِ الأَنْصَارُ أَنِّي مِنْ أَكْثَرِهَا مَالاً سَأَقْسِمُ مَالِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ شَطْرَيْنِ وَلِي امْرَأَتَانِ فَانْظُرْ أَعْجَبَهُمَا إِلَيْكَ فَأُطَلِّقُهَا حَتَّى إِذَا حَلَّتْ تَزَوَّجْتَهَا. فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ. فَلَمْ يَرْجِعْ يَوْمَئِذٍ حَتَّى أَفْضَلَ شَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَأَقِطٍ فَلَمْ يَلْبَثْ إِلاَّ يَسِيرًا حَتَّى جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَهْيَمْ ". قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ. فَقَالَ " مَا سُقْتَ فِيهَا ". قَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب إِخَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ

آج 10 میں سے 10 باقی