صحیح بخاری 3807: باب مَنْقَبَةُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رضى الله عنه
اسحاق (بن منصور) نے ہمیں بتایا کہ عبدالصمد نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ حضرت ابو اسیدؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انصار کے گھرانوں میں سے بہترین (گھرانہ) بنو نجار ہیں۔ پھر بنو عبدالاشہل، پھر بنو حارث بن خزرج، پھر بنو ساعدہ اور انصار کے تمام گھرانوں میں ہی بھلائی ہے۔ یہ سن کر حضرت سعد بن عبادہؓ بولے اور وہ اسلام میں اعلیٰ پایہ کے تھے کہ میں سمجھتا ہوں: رسول اللہ ﷺ نے انہیں ہم سے افضل قرار دیا ہے۔ اس پر ان سے کہا گیا: آنحضرت ﷺ نے آپ کو بھی تو بہت سے لوگوں پر فضیلت دی ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَبُو أُسَيْدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ ". فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ ـ وَكَانَ ذَا قِدَمٍ فِي الإِسْلاَمِ ـ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا. فَقِيلَ لَهُ قَدْ فَضَّلَكُمْ عَلَى نَاسٍ كَثِيرٍ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی