صحیح بخاری 3826: باب حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ
محمد بن ابوبکر نے مجھ سے بیان کیا کہ فضیل بن سلیمان نے ہمیں بتایا کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا کہ سالم بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ زید بن عمرو بن نفیل سے بلدح مقام کے نیچے ملے پیشتر اس کے کہ نبی ﷺ پر وحی اترتی۔ نبی ﷺ کے سامنے دستر خوان رکھا گیا۔ آپؐ نے کھانے سے انکار کردیا۔ زید نے کہا: میں بھی اس سے نہیں کھایا کرتا جو تم اپنے تھانوں میں ذبح کرتے ہو اور میں صرف وہی کھاتا ہوں جس پر اللہ کا نام لیا جائے۔ اور زید بن عمرو قریش کی قربانیوں کو معیوب سمجھا کرتے تھے اور کہتے تھے: بکری کو بھی اللہ نے پیدا کیا اور آسمان سے اس کے لئے پانی برسایا اور زمین سے اس کے لئے چارہ اگایا۔ پھر تم اس کو اللہ کے سوا اوروں کے نام پر ذبح کرتے ہو یعنی اس کو برا منایا کرتے تھے اور اس کو بہت بڑا گناہ سمجھتے تھے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَقِيَ زَيْدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ بِأَسْفَلِ بَلْدَحَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْوَحْىُ فَقُدِّمَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سُفْرَةٌ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ زَيْدٌ إِنِّي لَسْتُ آكُلُ مِمَّا تَذْبَحُونَ عَلَى أَنْصَابِكُمْ وَلاَ آكُلُ إِلاَّ مَا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ. وَأَنَّ زَيْدَ بْنَ عَمْرٍو كَانَ يَعِيبُ عَلَى قُرَيْشٍ ذَبَائِحَهُمْ وَيَقُولُ الشَّاةُ خَلَقَهَا اللَّهُ وَأَنْزَلَ لَهَا مِنَ السَّمَاءِ الْمَاءَ وَأَنْبَتَ لَهَا مِنَ الأَرْضِ ثُمَّ تَذْبَحُونَهَا عَلَى غَيْرِ اسْمِ اللَّهِ إِنْكَارًا لِذَلِكَ وَإِعْظَامًا لَهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 24: باب حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
قرآن کریم کی آیات
2:31