صحیح بخاری 3828: باب حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ

اور لیث نے کہا: ہشام نے مجھے اپنے باپ (عروہ) سے روایت کرتے ہوئے لکھ بھیجا۔ ان کے باپ نے حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے زید بن عمرو بن نفیل کو دیکھا کہ کعبہ سے اپنی پیٹھ لگائے کھڑے ہیں۔ یہ کہہ رہے تھے: اے قریش کے لوگو! اللہ کی قسم تم میں سے کوئی بھی ابراہیمؑ کے دین پر میرے سوا نہیں ہے اور زید بیٹیوں کو جیتا نہیں گاڑتے تھے۔ اس شخص سے جو اپنی بیٹی مارنا چاہتا، کہتے تھے: اسے نہ مارو۔ میں اس کا خرچ خوراک تمہاری جگہ مہیا کروں گا۔ چنانچہ وہ اس کو لے لیتے۔ جب وہ جوان ہو جاتی تو اس کے باپ سے کہتے: اگر تم چاہو تو میں اسے تمہارے سپرد کئے دیتا ہوں اور اگر چاہو تو میں اس کے سب کام پورے کر دوں گا۔

وَقَالَ اللَّيْثُ كَتَبَ إِلَىَّ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ رَأَيْتُ زَيْدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ قَائِمًا مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ يَقُولُ يَا مَعَاشِرَ قُرَيْشٍ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ عَلَى دِينِ إِبْرَاهِيمَ غَيْرِي وَكَانَ يُحْيِي الْمَوْءُودَةَ يَقُولُ لِلرَّجُلِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَقْتُلَ ابْنَتَهُ لاَ تَقْتُلْهَا أَنَا أَكْفِيكَهَا مَئُونَتَهَا. فَيَأْخُذُهَا فَإِذَا تَرَعْرَعَتْ قَالَ لأَبِيهَا إِنْ شِئْتَ دَفَعْتُهَا إِلَيْكَ وَإِنْ شِئْتَ كَفَيْتُكَ مَئُونَتَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 24: باب حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ

آج 10 میں سے 10 باقی