صحیح بخاری 3832: باب أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ
مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب نے ہمیں بتایا۔ (عبداللہ) بن طاؤس نے ہمیں بتایا، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی انہوں نے کہا: لوگ سمجھتے تھے کہ حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا زمین میں گناہ کرنا ہے اور ماہ محرم کو صفر کہا کرتے تھے اور کہتے تھے: جب پیٹھ اچھی ہو جائے اور پاؤں کے نشان مٹ جائیں پھر جو عمرہ کرنا چاہتے ہوں ان کے لئے عمرہ جائز ہو جاتا ہے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کے صحابہ (حجۃ الوداع میں) چوتھی ذوالحج (کی صبح) کو احرام باندھے ہوئے (مکہ میں) آئے اور نبی ﷺ نے صحابہؓ کو حکم دیا کہ وہ حج کو عمرہ کر دیں۔ (یعنی طواف اور سعی کرکے احرام کھول دیں) لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ایسا کرنے سے ہمارے لئے کیا کچھ جائز ہو جائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: جو باتیں احرام میں منع تھیں وہ سب جائز ہو جائیں گی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah