صحیح بخاری 3834: باب أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ

ابوالنعمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بیان ابوبشر سے، بیان نے قیس بن ابی حازم سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت ابوبکرؓ احمس قبیلہ کی ایک عورت کے پاس گئے جسے زینب کہتے تھے۔ انہوں نے اسے دیکھا کہ وہ بات نہیں کرتی۔ پوچھا کہ کیا سبب کہ بات کیوں نہیں کرتی؟ لوگوں نے کہا: اس نے خاموش حج کی منت مانی ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے اس سے کہا: باتیں کرو، کیونکہ یہ جائز نہیں۔ یہ جاہلیت کی رسم ہے۔ چنانچہ اس نے باتیں کیں اور اس نے پوچھا: تم کون ہو؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: مہاجرین میں سے ایک آدمی ہوں۔ اس نے پوچھا: کون سے مہاجرین میں سے؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: قریش کے مہاجرین میں سے۔ اس نے کہا: قریش کے کون سے خاندان سے تم ہو؟ حضرت ابوبکرؓ ہوں۔ اس عورت نے پوچھا: اس اچھے دین پر ہم کب تک قائم رہیں گے جس کو اللہ تعالیٰ جاہلیت کے بعد لایا ہے؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: تم اس پر اس وقت تک قائم رہو گے جب تک کہ تمہارے امام سیدھے رہیں گے۔ اس نے پوچھا: یہ امام کون ہیں؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: کیا تیری قوم میں سردار اور بڑے لوگ نہیں جو لوگوں کو حکم دیتے ہیں اور وہ ان کی فرمانبرداری کرتے ہیں؟ اس نے کہا: کیوں نہیں۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: تو پھر یہی وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ بَيَانٍ أَبِي بِشْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ أَحْمَسَ يُقَالُ لَهَا زَيْنَبُ فَرَآهَا لاَ تَكَلَّمُ فَقَالَ مَا لَهَا لاَ تَكَلَّمُ قَالُوا حَجَّتْ مُصْمِتَةً. قَالَ لَهَا تَكَلَّمِي فَإِنَّ هَذَا لاَ يَحِلُّ هَذَا مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ. فَتَكَلَّمَتْ فَقَالَتْ مَنْ أَنْتَ قَالَ امْرُؤٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ. قَالَتْ أَىُّ الْمُهَاجِرِينَ قَالَ مِنْ قُرَيْشٍ. قَالَتْ مِنْ أَىِّ قُرَيْشٍ أَنْتَ قَالَ إِنَّكِ لَسَئُولٌ أَنَا أَبُو بَكْرٍ. قَالَتْ مَا بَقَاؤُنَا عَلَى هَذَا الأَمْرِ الصَّالِحِ الَّذِي جَاءَ اللَّهُ بِهِ بَعْدَ الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ بَقَاؤُكُمْ عَلَيْهِ مَا اسْتَقَامَتْ بِكُمْ أَئِمَّتُكُمْ. قَالَتْ وَمَا الأَئِمَّةُ قَالَ أَمَا كَانَ لِقَوْمِكِ رُءُوسٌ وَأَشْرَافٌ يَأْمُرُونَهُمْ فَيُطِيعُونَهُمْ قَالَتْ بَلَى. قَالَ فَهُمْ أُولَئِكَ عَلَى النَّاسِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 26: باب أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ

آج 10 میں سے 10 باقی