صحیح بخاری 3835: باب أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ

فروہ بن ابی المغراء نے مجھ سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: عربوں میں سے کسی کی سیاہ فام عورت مسلمان ہوئی۔ مسجد میں اس کی ایک جھونپڑی تھی۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: وہ ہمارے پاس آیا کرتی تھی اور ہمارے پاس باتیں کیا کرتی تھی۔ جب باتوں سے فارغ ہوتی یہ شعر پڑھتی: موتیوں سے جڑاؤ ہار کا دن بھی ہمارے ربّ کے عجائبات میں سے تھا۔ دیکھو اسی نے تو مجھے کفر کی بستی سے نجات دی جب اس نے اس شعر کو بہت دفعہ پڑھا تو حضرت عائشہؓ نے اسے پوچھا: یہ ہار کا دن کیا ہے؟ کہنے لگی کہ میرے مالکوں کی ایک چھوکری باہر گئی۔ وہ لال چمڑے کا موتیوں سے جڑاؤ ایک ہار پہنے ہوئے تھی وہ اس سے کہیں گر گیا۔ چیل اسے گوشت سمجھ کر جھپٹی اور اس کو لے گئی۔ انہوں نے اس (کی چوری) کا الزام مجھ پر لگایا اور مجھے سزا دی اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ انہوں نے میری شرم گاہ کی بھی تلاشی لی۔ ابھی وہ میرے اردگرد تھے اور میں نہایت بے چینی کی حالت میں تھی کہ اتنے میں وہ چیل سامنے سے آئی اور ہمارے سروں کے عین مقابل آ کر اس نے وہ ہار پھینک دیا۔ انہوں نے اسے لے لیا اور میں نے ان سے کہا: یہ ہے وہ جس کا الزام تم نے مجھ پر لگایا تھا حالانکہ میں اس سے بَری تھی۔

حَدَّثَنِي فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ لِبَعْضِ الْعَرَبِ وَكَانَ لَهَا حِفْشٌ فِي الْمَسْجِدِ قَالَتْ فَكَانَتْ تَأْتِينَا فَتَحَدَّثُ عِنْدَنَا فَإِذَا فَرَغَتْ مِنْ حَدِيثِهَا قَالَتْ وَيَوْمُ الْوِشَاحِ مِنْ تَعَاجِيبِ رَبِّنَا أَلاَ إِنَّهُ مِنْ بَلْدَةِ الْكُفْرِ أَنْجَانِي فَلَمَّا أَكْثَرَتْ قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ وَمَا يَوْمُ الْوِشَاحِ قَالَتْ خَرَجَتْ جُوَيْرِيَةٌ لِبَعْضِ أَهْلِي وَعَلَيْهَا وِشَاحٌ مِنْ أَدَمٍ فَسَقَطَ مِنْهَا فَانْحَطَّتْ عَلَيْهِ الْحُدَيَّا وَهْىَ تَحْسِبُهُ لَحْمًا فَأَخَذَتْ فَاتَّهَمُونِي بِهِ فَعَذَّبُونِي حَتَّى بَلَغَ مِنْ أَمْرِي أَنَّهُمْ طَلَبُوا فِي قُبُلِي فَبَيْنَا هُمْ حَوْلِي وَأَنَا فِي كَرْبِي إِذْ أَقْبَلَتِ الْحُدَيَّا حَتَّى وَازَتْ بِرُءُوسِنَا ثُمَّ أَلْقَتْهُ فَأَخَذُوهُ فَقُلْتُ لَهُمْ هَذَا الَّذِي اتَّهَمْتُمُونِي بِهِ وَأَنَا مِنْهُ بَرِيئَةٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 26: باب أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ

آج 10 میں سے 10 باقی