صحیح بخاری 3862: باب إِسْلاَمُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رضى الله عنه

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیلؓ سے کوفہ کی مسجد میں سنا۔ کہتے تھے: اللہ کی قسم میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ یہ حالت تھی کہ حضرت عمرؓ مجھے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے باندھا کرتے تھے پیشتر اس کے کہ حضرت عمرؓ خود مسلمان ہوئے اور جو کچھ تم نے حضرت عثمانؓ سے کیا اگر اس وجہ سے اُحد اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو بجا ہو گا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ يَقُولُ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَرْفَضَّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 34: باب إِسْلاَمُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رضى الله عنه

آج 10 میں سے 10 باقی