صحیح بخاری 3865: باب إِسْلاَمِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه

علی بن عبداللہ (المدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے عمرو بن دینار سے سنا۔ کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جب حضرت عمرؓ مسلمان ہوئے تو لوگ ان کے گھر کے پاس اکٹھے ہوگئے اور کہنے لگے: عمرؓ بے دین ہوگیا ہے۔ اس وقت میں لڑکا تھا۔ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک شخص آیا جس نے ریشمی چوغہ پہنا ہوا تھا وہ کہنے لگا: اگر عمرؓ نے اپنا دین بدل لیا ہے تو پھر کیا ہوا۔ میں اس کو پناہ دیتا ہوں۔ حضرت عبداللہؓ (بن عمر کہتے ہیں:) میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس پر حضرت عمرؓ کے گھر سے ہٹ گئے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: عاص بن وائل۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُهُ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عِنْدَ دَارِهِ وَقَالُوا صَبَا عُمَرُ. وَأَنَا غُلاَمٌ فَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِي فَجَاءَ رَجُلٌ عَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْ دِيبَاجٍ فَقَالَ قَدْ صَبَا عُمَرُ. فَمَا ذَاكَ فَأَنَا لَهُ جَارٌ. قَالَ فَرَأَيْتُ النَّاسَ تَصَدَّعُوا عَنْهُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْعَاصِ بْنُ وَائِلٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 35: باب إِسْلاَمِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه

آج 10 میں سے 10 باقی