صحیح بخاری 3897
(عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ ابو وائل (شقیق بن سلمہ) سے میں نے سنا۔ کہتے تھے کہ ہم حضرت خبابؓ (بن ارت) کی عیادت کے لئے گئے تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ساتھ ہم نے ہجرت کی۔ ہم اللہ کی رضا مندی چاہتے تھے اور ہمارا اجر اللہ کے ذمہ ہو گیا۔ ہم میں سے بعض وہ ہیں جو چلے گئے۔ انہوں نے (اس دنیا میں سے) کچھ نہ لیا۔ ان میں سے حضرت مصعب بن عمیرؓ ہیں جو اُحد کے دن شہید ہوئے اور وہ ایک دھاریدار کمبل چھوڑ گئے۔ جب ہم اس سے ان کے سر کو ڈھانپتے تو ان کے پاؤں ظاہر ہو جاتے اور اگر ان کے پاؤں ڈھانپتے تو سر ظاہر ہو جاتا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم ان کے سر کو ڈھانپ دیں اور ان کے پاؤں پر اذخر کی گھاس ڈال دیں اور ہم میں سے بعض وہ ہیں جن کا میوہ پک گیا ہے اور وہ یہ میوہ چن رہے ہیں۔
کتاب 45: باب هِجْرَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ