صحیح بخاری 3952: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِ …
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل (بن یونس) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مخارق (بن عبداللہ) سے، مخارق نے طارق بن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعودؓ سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے مقداد بن اسودؓ کی بات کا ایک ایسا منظر دیکھا کہ اگر مجھ کو حاصل ہو جاتا تو وہ ان تمام نیکیوں سے مجھے عزیز تر ہوتا جو ثواب میں اس (ایک منظر) کے برابر ہوں۔ ہوا یوں کہ مقدادؓ نبی ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپؐ مشرکوں کے خلاف دعا کر رہے تھے اور کہنے لگے: (یا رسول اللہ!) ہم اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح موسیٰ کی قوم نے کہا تھا: جا تُو اور تیرا ربّ دونوں جا کر لڑو، نہیں بلکہ ہم تو آپؐ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی۔ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ کا چہرہ چمکنے لگا اور مقدادؓ کی اس بات نے آپؐ کو خوش کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- حقائق الفرقان (جلد ۱): اردو
- حقائق الفرقان (جلد ۲): اردو: مقام 1 · مقام 2
- فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب: اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۳): اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۵): اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۹): اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۱۳): اردو
خطباتِ جمعہ
- جماعت کلمئہ توحید سے چمٹ جائے ننکانہ اور 563گ ب جڑ انوالہ میں ہونیوالے مظالم کا ذکر: اردو
- بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: اردو