صحیح بخاری 3963: باب قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ
محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا کہ سلیمان تیمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا: انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے جنگ بدر کے دن فرمایا: کون دیکھے گا کہ ابو جہل کس حالت میں ہے؟ یہ سن کر (حضرت عبداللہ) بن مسعودؓ گئے اور دیکھا کہ عفراء کے دونوں بیٹوں نے اسے اتنا مارا تھا کہ وہ زخموں سے نڈھال ہو رہا تھا۔ انہوں نے اس کی داڑھی پکڑ کر کہا: کیا تم ابو جہل ہو؟ اس نے جواب دیا: کیا اس شخص سے بھی کوئی بڑھ کر ہے جس کو اُس کی قوم نے مارا؟ یا یہ کہا کہ جس کو تم نے مارا ہو؟ (محمد) بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ معاذ بن معاذ نے ہمیں خبر دی کہ سلیمان (تیمی) نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انس بن مالکؓ نے ہمیں اسی طرح بتایا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ بَدْرٍ " مَنْ يَنْظُرُ مَا فَعَلَ أَبُو جَهْلٍ ". فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّى بَرَدَ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ أَنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ أَوْ قَالَ قَتَلْتُمُوهُ. حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُثَنَّى أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ نَحْوَهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی