صحیح بخاری 4

قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ قَالَ ـ وَهُوَ يُحَدِّثُ عَنْ فَتْرَةِ الْوَحْىِ فَقَالَ ـ فِي حَدِيثِهِ " بَيْنَا أَنَا أَمْشِي إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا مِنَ السَّمَاءِ فَرَفَعْتُ بَصَرِي فَإِذَا الْمَلَكُ الَّذِي جَاءَنِي بِحِرَاءٍ جَالِسٌ عَلَى كُرْسِيٍّ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ فَرُعِبْتُ مِنْهُ فَرَجَعْتُ فَقُلْتُ زَمِّلُونِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ }-{ قُمْ فَأَنْذِرْ} إِلَى قَوْلِهِ {وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ} فَحَمِيَ الْوَحْىُ وَتَتَابَعَ ". تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ وَأَبُو صَالِحٍ. وَتَابَعَهُ هِلاَلُ بْنُ رَدَّادٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ " بَوَادِرُهُ ".

ابن شہاب نے (یہ بھی) کہا کہ ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے مجھے بتلایا کہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری نے جبکہ وہ وحی کے موقوف ہو جانے کے متعلق باتیں کر رہے تھے کہا کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: اس اثناء میں کہ میں چلا جا رہا تھا اچانک میں نے آسمان سے ایک آواز سنی اور آنکھ جو اُٹھائی تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہی فرشتہ ہے جو غارِ حرا میں آیا تھا۔ آسمان اور زمین کے درمیان ایک کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔ اس سے خوف زدہ ہو کر میں واپس لوٹ آیا اور میں نے کہا: مجھے کپڑا اوڑھا دو، مجھے کپڑا اوڑھا دو۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی: اے کپڑا اوڑھنے والے! اُٹھ اور لوگوں کو خطرہ سے آگاہ کر (اور اپنے رب کی بڑائی بیان کر اور اپنے کپڑوں کو پاک و صاف کر اور ہر ایک ناپاک بات سے الگ ہو جا)۔ پھر وحی خوب زور سے شروع ہوئی اور لگا تار ہوتی رہی۔ یحییٰ بن بکیر کی طرح عبداللہ بن یوسف اور ابو صالح نے بھی اس واقعہ کو بیان کیا۔ ایسا ہی ہلال بن رداد نے بھی زہری سے روایت کرتے ہوئے اسے بیان کیا اور یونس اور معمر نے ’’یرجف فؤادہ‘‘ کی جگہ ’’یرجف بوادیرہ‘‘ کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ یعنی آپ کے مونڈھوں کے پٹھے کانپتے تھے۔

کتاب 3: باب

10 von 10 heute frei