صحیح بخاری 4042: باب غَزْوَةِ أُحُدٍ
محمد بن عبدالرحیم (صاعقہ) نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا بن عدی نے ہمیں خبر دی۔ (عبداللہ) بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حیوہ سے، حیوہ نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے ابوالخیر (مرثد بن عبداللہ) سے، ابوالخیر نے حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے آٹھ سال بعد اُحد کے شہیدوں پر نمازِ جنازہ پڑھی جیسے کوئی زندوں اور مُردوں کو الوداع کر رہا ہو پھر اس کے بعد آپؐ منبر پر گئے اور فرمایا: میں تمہارے آگے تمہارا پیشرو ہوں گا اور میں تمہارا گواہ ہوں گا اور اب تم سے ملنے کا مقام حوضِ کوثر ٹھہرا ہے اور میں اس حوض کو یہاں سے جہاں میں کھڑا ہوں دیکھ رہا ہوں اور تمہارے متعلق مجھے یہ اندیشہ نہیں کہ تم مشرک ہو جاؤ گے۔ لیکن تمہارے متعلق مجھے یہ ڈر ہے کہ اس دنیا کے بارے میں کہیں ایک دوسرے سے بڑھ کر حرص نہ کرنے لگو۔ حضرت عقبہؓ کہتے تھے: اور یہ رسول اللہ ﷺ کا آخری دیدار تھا جو مجھے نصیب ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: حضرت عبداللہ بن عمروؓ اور حضرت سماک بن خرشہؓ(ابو دُجانہ): اردو