صحیح بخاری 4051: باب {‏إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى الل …

محمد بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ ابن عیینہ نے ہم سے بیان کیا۔ ابن عیینہ نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے حضرت جابر (بن عبداللہ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: یہ آیت ہمارے متعلق اُتری ہے۔ یعنی جب تم میں سے دو گروہ کمزوری دکھانے لگے تھے - بنی سلمہ اور بنی حارثہ سے متعلق۔ اور مجھے پسند نہیں کہ وہ نہ اُترتی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اللہ اُن کا حامی (اور مدد گار) ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِينَا {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ} بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ {وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 18: باب {‏إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ}

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:123

آج 10 میں سے 10 باقی