صحیح بخاری 4057: باب {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى الل …
قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے (سعید) بن مسیب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنگ اُحد کے دن میرے لئے اپنے ماں باپ دونوں کو اکٹھا کیا۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ آپؐ نے جب سعدؓ لڑ رہے تھے یہ فرمایا: میرے ماں باپ تجھ پر قربان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَحْيَى عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ـ رضى الله عنه ـ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ أُحُدٍ أَبَوَيْهِ كِلَيْهِمَا. يُرِيدُ حِينَ قَالَ " فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ". وَهُوَ يُقَاتِلُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی