صحیح بخاری 4059: باب {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى الل …
یسرہ بن صفوان نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، انہوں نے عبداللہ بن شداد سے، عبداللہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے نہیں سنا کہ آپؐ نے کسی سے کہا ہو کہ میرے ماں باپ تیرے قربان, سوا سعد بن مالکؓ کے۔ میں نے آپؐ کو جنگ اُحد کے دن یہ فرماتے سنا: سعدؓ تیر پھینکو میرے ماں باپ تیرے قربان۔
حَدَّثَنَا يَسَرَةُ بْنُ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَمَعَ أَبَوَيْهِ لأَحَدٍ إِلاَّ لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ " يَا سَعْدُ ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی