صحیح بخاری 4061: باب {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى الل …
موسیٰ بن اسماعیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معتمر (بن سلیمان) سے، معتمر نے اپنے باپ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے۔ ابوعثمان (نہدی) نے کہا: ان جنگوں میں سے جو آپؐ نے دشمنوں سے لڑیں ایک جنگ میں نبی ﷺ کے ساتھ حضرت طلحہؓ اور حضرت سعدؓ کے سوا کوئی بھی باقی نہیں رہا تھا۔ ابوعثمان نے یہ ان دونوں سے سن کر بیان کیا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ زَعَمَ أَبُو عُثْمَانَ أَنَّهُ لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ تِلْكَ الأَيَّامِ الَّتِي يُقَاتِلُ فِيهِنَّ غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ. عَنْ حَدِيثِهِمَا.
آج 10 میں سے 10 باقی