صحیح بخاری 4069
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ مِنَ الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ مِنَ الْفَجْرِ يَقُولُ " اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلاَنًا وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا ". بَعْدَ مَا يَقُولُ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَىْءٌ} إِلَى قَوْلِهِ { فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ}
یحيٰ بن عبداللہ سُلمی نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ معمر (بن راشد) نے ہمیں بتایا کہ زُہری سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) سالم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ) سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ جب فجر کی آخری رکعت میں رکوع سے اپنا سر اُٹھاتے تو یوں دُعا کرتے تھے: اے اللہ! فلاں اور فلاں اور فلاں کو رحمت سے دور کیجیو۔ یہ دعا آپؐ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کے بعد کرتے تھے۔ اس پر اللہ نے یہ آیت نازل کی: اس امر میں تیرا کوئی اختیار نہیں، وہ چاہے تو اُن پر فضل کرے اور چاہے تو اُن کو عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔
10 von 10 heute frei