صحیح بخاری 4104: باب غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْىَ الأَحْزَابُ

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ (بن حجاج) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق (سُبَیعی) سے، سبیعی نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ خندق کے دن مٹی ڈھو رہے تھے یہاں تک کہ آپؐ کے پیٹ کو گرد نے ڈھانپ لیا تھا یا کہا: آپؐ کا پیٹ گرد آلود ہو گیا تھا۔ آپؐ یہ شعر پڑھتے تھے: اللہ کی قسم! اگر اللہ نہ ہوتا تو ہم بھی ہدایت نہ پاتے اور نہ صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ اے اللہ! تو ہی ہم پر تسلی نازل کر اور ہمیں ثابت قدم رکھ، اگر ہماری مڈبھیڑ دشمن سے ہو۔ یہ لوگ ہم پر چڑھ آئے ہیں جب بھی انہوں نے فتنہ برپا کرنے کا ارادہ کیا ہے تو ہم نے اسے پسند نہیں کیا۔ اور آخر میں اپنی آواز لفظ اَبَیْنَا سے بلند کرتے۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَنْقُلُ التُّرَابَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى أَغْمَرَ بَطْنَهُ أَوِ اغْبَرَّ بَطْنُهُ يَقُولُ وَاللَّهِ لَوْلاَ اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَا إِنَّ الأُلَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ أَبَيْنَا أَبَيْنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 29: باب غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْىَ الأَحْزَابُ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • انوارالعلوم (جلد 1): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی