صحیح بخاری 4108: باب غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْىَ الأَحْزَابُ

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے، زہری نے سالم (بن عبداللہ بن عمر) سے، سالم نے حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کی۔ اور معمر نے کہا: (عبداللہ) ابن طاؤس نے بھی مجھے بتایا۔ انہوں نے عکرمہ بن خالد سے، عکرمہ نے حضرت (عبداللہ) ابن عمر ؓ سے روایت کی انہوں نے کہا: میں (اپنی بہن) حضرت حفصہ ؓ کے پاس گیا اور ان کے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا۔ میں نے کہا: لوگوں نے جو کیا ہے وہ آپ ؓ دیکھ رہی ہیں، میرا تو اس امر میں کچھ اختیار نہیں۔ حضرت حفصہ ؓ کہنے لگیں: جاؤ ان لوگوں سے ملو، وہ آپ ؓ کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے اندیشہ ہے کہ آپ ؓ کے رُکے رہنے کی وجہ سے پھوٹ نہ پڑ جائے۔ حضرت حفصہ ؓ انہیں سمجھاتی رہیں یہاں تک کہ وہ چلے گئے۔ جب لوگ منتشر ہوگئے تو حضرت معاویہ ؓ نے لوگوں سے خطاب کیا کہ جو شخص اس خلافت کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہو تو وہ اُٹھے ہم اس سے اور اس کے باپ سے زیادہ خلافت کے مستحق ہیں۔ حبیب بن مسلمہ نے (حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے) پوچھا کہ آپ ؓ نے انہیں جواب کیوں نہیں دیا؟ حضرت عبداللہ (بن عمر ؓ) نے کہا: میں نے قصد تو کیا تھا اور یہ کہنے لگا تھا کہ اس امر کے تم سے زیادہ حق دار وہ ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطر تم سے اور تمہارے باپ سے لڑائی کی مگر میں ڈر گیا کہیں ایسی بات نہ کہہ دوں جو جماعت میں پھوٹ ڈال دے اور خونریزی کا موجب ہو اور میرا مشورہ کچھ اور نہ سمجھ لیا جائے اور میں نے وہ نعمتیں یاد کیں جو اللہ نے جنتوں میں تیار کر رکھی ہیں۔ حبیب نے کہا: آپ ؓ محفوظ رہے اور بچائے گئے۔ یہ روایت محمود (بن غیلان) نے بھی عبدالرزاق سے نقل کی ہے۔ اس میں نَسْوَاتُھَا کی جگہ نَوْسَاتُھَا ہے۔

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَأَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ وَنَسْوَاتُهَا تَنْطُفُ قُلْتُ قَدْ كَانَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ مَا تَرَيْنَ فَلَمْ يُجْعَلْ لِي مِنَ الأَمْرِ شَىْءٌ. فَقَالَتِ الْحَقْ فَإِنَّهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ وَأَخْشَى أَنْ يَكُونَ فِي احْتِبَاسِكَ عَنْهُمْ فُرْقَةٌ. فَلَمْ تَدَعْهُ حَتَّى ذَهَبَ فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ خَطَبَ مُعَاوِيَةُ قَالَ مَنْ كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَتَكَلَّمَ فِي هَذَا الأَمْرِ فَلْيُطْلِعْ لَنَا قَرْنَهُ فَلَنَحْنُ أَحَقُّ بِهِ مِنْهُ وَمِنْ أَبِيهِ. قَالَ حَبِيبُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَهَلاَّ أَجَبْتَهُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَحَلَلْتُ حُبْوَتِي وَهَمَمْتُ أَنْ أَقُولَ أَحَقُّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنْكَ مَنْ قَاتَلَكَ وَأَبَاكَ عَلَى الإِسْلاَمِ. فَخَشِيتُ أَنْ أَقُولَ كَلِمَةً تُفَرِّقُ بَيْنَ الْجَمْعِ وَتَسْفِكُ الدَّمَ وَيُحْمَلُ عَنِّي غَيْرُ ذَلِكَ فَذَكَرْتُ مَا أَعَدَّ اللَّهُ فِي الْجِنَانِ. قَالَ حَبِيبٌ حُفِظْتَ وَعُصِمْتَ. قَالَ مَحْمُودٌ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَنَوْسَاتُهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 29: باب غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْىَ الأَحْزَابُ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۱۴): اردو

قرآن کریم کی آیات

106:2

آج 10 میں سے 10 باقی