صحیح بخاری 4142
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھ سے بیان کیا، کہا: ہشام بن یوسف (صنعانی) نے مجھے اپنے حافظہ سے لکھوایا۔ کہا: معمر نے ہمیں بتایا: زُہری سے مروی ہے کہ وہ کہتے تھے: ولید بن عبدالملک نے مجھ سے کہا: کیا تمہیں یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت علیؓ بھی ان لوگوں میں تھے جنہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اِتہام لگایا؟ میں نے کہا: نہیں۔ مگر تمہاری قوم کے دو آدمیوں ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں سے کہا کہ حضرت علیؓ ان کی نسبت تہمت تسلیم نہیں کرتے تھے۔ (ولید بن عبدالملک کے ساتھیوں نے) زُہری سے دوبارہ دریافت کیا تو وہ اپنی بات پر قائم رہے اور انہوں نے (اپنی روایت میں) لفظ مُسَلِّمًا ہی کہا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں اور ان پر بھی کوئی شک نہیں (یعنی کمزورئ حافظہ کی وجہ سے غیر ثقہ ہوں) بخاری کے پرانے اصل نسخے میں اسی طرح ہے۔