صحیح بخاری 4204: باب غَزْوَةُ خَيْبَرَ

اور شبیب نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: (سعید) بن مسیب اور عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ حنین کی جنگ میں شریک ہوئے۔ اور (عبداللہ) بن مبارک نے یونس سے، یونس نے زہری سے، زہری نے سعید (بن مسیب) سے، سعید نے نبی ﷺ سے یہ حدیث (مرسلًا) روایت کی ہے اور (عبداللہ بن مبارک کی طرح) صالح (بن کیسان) نے بھی زُہری سے یہ روایت نقل کی اور (محمد بن ولید) زبیدی نے کہا کہ زہری نے مجھے بتایا کہ عبدالرحمٰن بن کعب نے ان کو خبر دی کہ عبیداللہ بن کعب نے کہا: مجھے اس نے خبر دی جو نبی ﷺ کے ساتھ جنگ خیبر میں موجود تھا۔ زہری نے کہا: مجھ سے عبیداللہ بن عبداللہ اور سعید (بن مسیب) نے نبی ﷺ سے (مرسلًا) یہ روایت بیان کی۔

وَقَالَ شَبِيبٌ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ شَهِدْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حُنَيْنًا. وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. تَابَعَهُ صَالِحٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ كَعْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ. قَالَ الزُّهْرِيُّ وَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَسَعِيدٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 38: باب غَزْوَةُ خَيْبَرَ

آج 10 میں سے 10 باقی