صحیح بخاری 4288: باب أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ

اسحاق (بن منصور) نے مجھے بتایا کہ عبدالصمد نے ہم سے بیان کیا, (کہا:) میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ ایوب (سختیانی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے, عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب مکہ میں آئے، آپؐ بیت اللہ میں داخل ہونے سے رُک گئے۔ کیونکہ اس کے اندر (دیویاں دیوتے) بت پڑے ہوئے تھے۔ آپؐ نے ان کی نسبت حکم دیا۔ وہ نکال دئیے گئے۔ پھر حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی مورتیاں بھی نکال دی گئیں، جن کے ہاتھ میں پانسے (یعنی فال نکالنے) کے تیر تھے۔ نبی ﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا: اللہ ان مشرکوں کو ہلاک کرے، انہیں علم ہے کہ ان دونوں نے ان کے ذریعہ کبھی فال نہیں لی۔ اس کے بعد آپؐ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور بیت اللہ کے (چاروں) کونوں میں تکبیر کہی اور باہر آئے۔ آپؐ نے وہاں نماز نہیں پڑھی۔ (عبدالصمد کی طرح) اس حدیث کو معمر نے بھی ایوب سے روایت کیا۔ اور وُہَیب (بن خالد) نے یوں کہا: ایوب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے, عکرمہ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ فَأُخْرِجَ صُورَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ فِي أَيْدِيهِمَا مِنَ الأَزْلاَمِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قَاتَلَهُمُ اللَّهُ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اسْتَقْسَمَا بِهَا قَطُّ ". ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَكَبَّرَ فِي نَوَاحِي الْبَيْتِ وَخَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ. تَابَعَهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ. وَقَالَ وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

باب 48: باب أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ

آج 10 میں سے 10 باقی