صحیح بخاری 4428: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ
اور یونس نے زُہری سے نقل کیا کہ عروہ نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: نبی ﷺ اس بیماری میں جس میں کہ آپؐ فوت ہوئے, فرماتے تھے: عائشہ! میں اب تک اس کھانے کی تکلیف محسوس کر رہا ہوں جو میں نے خیبر میں کھایا تھا۔ اب اس وقت میں نے محسوس کیا ہے جیسے اس زہر سے میری شاہ رگ کٹ گئی ہے۔
وَقَالَ يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ " يَا عَائِشَةُ مَا أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الَّذِي أَكَلْتُ بِخَيْبَرَ فَهَذَا أَوَانُ وَجَدْتُ انْقِطَاعَ أَبْهَرِي مِنْ ذَلِكَ السَّمِّ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 83: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ
آج 10 میں سے 10 باقی