صحیح بخاری 4436: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ
مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد (بن ابراہیم) سے, سعد نے عروہ سے, عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: جب نبی ﷺ بیمار ہوئے یعنی وہ بیماری جس میں کہ آپؐ فوت ہوگئے, آپؐ فرمانے لگے: رفیق اعلیٰ کے ساتھ۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَرَضَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَعَلَ يَقُولُ " فِي الرَّفِيقِ الأَعْلَى ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 83: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ
آج 10 میں سے 10 باقی