صحیح بخاری 4457: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ

عبد اللہ بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے, سفیان نے موسیٰ بن ابی عائشہ سے, موسیٰ نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے, انہوں نے حضرت عائشہؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ حضرت ابو بکرؓ نے نبیﷺ کو آپؐ کے فوت ہونے کے بعد بوسہ دیا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَبَّلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ مَوْتِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 83: بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی