صحیح بخاری 4477: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

عثمان بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابو وائل سے، ابو وائل نے عمرو بن شرحبیل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے پوچھا: اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ اللہ کا ہمسر بناؤ، حالانکہ اُس نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے کہا: یہ تو بہت بڑا گناہ ہے۔ میں نے پوچھا: پھر (اس کے بعد) کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: اور یہ کہ تم اپنی اولاد کو مار ڈالو، اس ڈر سے کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپؐ نے فرمایا کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". قُلْتُ إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ قُلْتُ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:23

آج 10 میں سے 10 باقی