صحیح بخاری 4483: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}

مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (قطان) سے، یحيٰ نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا: تین باتوں میں میری رائے اللہ کے منشاء کے مطابق ہوئی، یا کہا: تین باتوں میں میرے ربّ نے میری رائے کے مطابق کیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپؐ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ قرار دیں (تو بہتر ہو) اور میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کے پاس اچھے اور بُرے آتے ہیں اگر آپؐ اُمہات المؤمنین کو پردہ کرنے کے لئے فرمائیں (تو اچھا ہو)۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے حجاب کا حکم نازل کیا۔ کہتے تھے: اور مجھے یہ خبر پہنچی کہ نبی ﷺ نے اپنی کسی زوجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میں آپؐ کی ازواج کے پاس گیا۔ میں نے کہا: اگر تم باز آتی ہو (تو آؤ) ورنہ اللہ اپنے رسول ﷺ کو تمہارے بدلے تم سے بہتر (عورتیں) دے گا۔ جب میں آپؐ کی ازواج میں سے ایک کے پاس گیا تو وہ بول اُٹھیں: عمرؓ! کیا رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج کو نصیحت نہیں فرماتے کہ آپؓ ان کو نصیحت کرنے لگ گئے ہیں۔ آخر اللہ نے یہ وحی نازل کی: ہو سکتا ہے کہ اگر وہ تم کو طلاق دے دے تو اس کا ربّ تمہارے بدلہ میں اس کو ایسی ازواج دے جو تم سے بہتر ہوں، فرمانبردار ہوں۔ ابن ابی مریم نے کہا: یحيٰ بن ایوب نے ہم سے بیان کیا کہ حمید نے مجھے بتایا۔ (وہ کہتے تھے) کہ میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ انہوں نے حضرت عمرؓ سے یہی روایت بیان کی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ اللَّهَ فِي ثَلاَثٍ ـ أَوْ وَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلاَثٍ ـ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اتَّخَذْتَ مَقَامَ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ قَالَ وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَعْضَ نِسَائِهِ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ قُلْتُ إِنِ انْتَهَيْتُنَّ أَوْ لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم خَيْرًا مِنْكُنَّ. حَتَّى أَتَيْتُ إِحْدَى نِسَائِهِ قَالَتْ يَا عُمَرُ أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ} الآيَةَ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ عُمَرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

66:6

آج 10 میں سے 10 باقی