صحیح بخاری 4517: باب قَوْلِهِ {فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ}
آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن اصفہانی سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن معقل سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ اس مسجد میں یعنی کوفہ کی مسجد میں حضرت کعب بن عُجرہؓ کے پاس بیٹھا کرتا تھا اور میں نے اُن سے (آیت) فِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ سے متعلق پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا: لوگ نبی ﷺ کے پاس مجھے لے گئے اور (حالت یہ تھی کہ) جو ئیں میرے منہ پر گر رہی تھیں۔ آپؐ نے (دیکھ کر) فرمایا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ تکلیف نے تمہارا یہ حال کر دیا ہے۔ کیا ایک بکری (ذبح کرنے) کی استطاعت ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: تین روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔ ہر مسکین کو آدھا صاع اناج دو اور اپنے سر کو منڈواؤ۔ تو یہ آیت میرے متعلق خاص کر نازل ہوئی اور تمہارے لئے عام ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 32: باب قَوْلِهِ {فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ}