صحیح بخاری 4551: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

علی نے جو کہ ابو ہاشم کے بیٹے ہیں ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ہشیم سے سنا کہ عوام بن حوشب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابراہیم بن عبدالرحمٰن سے، ابراہیم نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے بازار میں تجارتی سامان رکھا اور اس کے متعلق قسمیں کھانے لگا کہ فلاں نے اس کا اتنا کچھ مول دیا تھا جو کہ نہیں دیا گیا تھا تاکہ وہ کسی مسلمان شخص کو اس میں پھنسا لے۔ تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: جو لوگ اللہ کے ساتھ اپنے عہدوں اور قسموں کے بدلے میں تھوڑی قیمت لیتے ہیں ان لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا اور قیامت کے دن اللہ ان سے بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک ٹھہرائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ـ هُوَ ابْنُ أَبِي هَاشِمٍ ـ سَمِعَ هُشَيْمًا أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَجُلاً أَقَامَ سِلْعَةً فِي السُّوقِ فَحَلَفَ فِيهَا لَقَدْ أَعْطَى بِهَا مَا لَمْ يُعْطَهُ. لِيُوقِعَ فِيهَا رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَنَزَلَتْ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلاً} إِلَى آخِرِ الآيَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:78

آج 10 میں سے 10 باقی