صحیح بخاری 4552

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا تَخْرِزَانِ فِي بَيْتٍ ـ أَوْ فِي الْحُجْرَةِ ـ فَخَرَجَتْ إِحْدَاهُمَا وَقَدْ أُنْفِذَ بِإِشْفًى فِي كَفِّهَا فَادَّعَتْ عَلَى الأُخْرَى فَرُفِعَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ لَذَهَبَ دِمَاءُ قَوْمٍ وَأَمْوَالُهُمْ ". ذَكِّرُوهَا بِاللَّهِ وَاقْرَءُوا عَلَيْهَا {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ}. فَذَكَّرُوهَا فَاعْتَرَفَتْ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ ".

نصر بن علی بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن داؤد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی کہ دو عورتیں ایک گھر میں یا کوٹھڑی میں بیٹھی (موزہ) سی رہی تھیں۔ (اتنے میں) ان میں سے ایک باہر نکلی اور اس کی ہتھیلی میں (موزہ سینے کا) سُوا چبھ گیا۔ اس نے دوسری پر دعویٰ کیا۔ یہ مقدمہ (حضرت عبداللہ) بن عباسؓ کے سامنے پیش ہوا۔ حضرت ابن عباسؓ نے (یہ سن کر) کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر لوگوں کو ان کے ہر دعویٰ پر دلایا جاتا تو بہت سے لوگوں کے خون اور مال یونہی ضائع ہو جاتے۔ اس عورت کو اللہ کے نام سے نصیحت کرو اور اس کو یہ آیت پڑھ کر سناؤ: اِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ۔ انہوں نے اس کو نصیحت کی اور اس نے اقرار کر لیا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: قسم مدعا علیہ پر ہوتی ہے۔

کتاب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

10 von 10 heute frei