صحیح بخاری 4602: باب قَوْلِهِ {أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَ …
عمر بن حفص نے ہمیں بتایا کہ میرے باپ (حفص بن غیاث) نے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابراہیم (نخعی) نے مجھے بتایا کہ اسود (بن یزید) سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: ہم حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کی مجلس میں تھے کہ اتنے میں حضرت حذیفہؓ (بن یمان) ہمارے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور ہمیں السلام علیکم کہا۔ پھر کہنے لگے: نفاق کا وبال تو ایسے لوگوں پر بھی پڑا جو تم سے بہتر تھے۔ اسود نے کہا: سبحان اللہ۔ اللہ تو فرماتا ہے کہ منافق آگ کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے۔ حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) مسکرائے، اور حضرت حذیفہؓ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ گئے۔ حضرت عبداللہؓ کھڑے ہو گئے اور ان کے ساتھی اِدھر اُدھر چلے گئے۔ حضرت حذیفہؓ نے میری طرف کنکری پھینک کر مجھے بلایا۔ میں ان کے پاس آیا۔ حضرت حذیفہؓ کہنے لگے: مجھے ان کی ہنسی سے تعجب ہوا حالانکہ وہ خوب سمجھ گئے (انہیں) جو میں نے کہا ہے کہ نفاق کا وبال تو ایسے لوگوں پر بھی پڑا جو تم سے بہتر تھے۔ پھر انہوں نے توبہ کی اور اللہ نے بھی رحم کیا۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ كُنَّا فِي حَلْقَةِ عَبْدِ اللَّهِ فَجَاءَ حُذَيْفَةُ حَتَّى قَامَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَى قَوْمٍ خَيْرٍ مِنْكُمْ. قَالَ الأَسْوَدُ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ {إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرَكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ} فَتَبَسَّمَ عَبْدُ اللَّهِ وَجَلَسَ حُذَيْفَةُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ فَتَفَرَّقَ أَصْحَابُهُ فَرَمَانِي بِالْحَصَا فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ عَجِبْتُ مِنْ ضَحِكِهِ وَقَدْ عَرَفَ مَا قُلْتُ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَى قَوْمٍ كَانُوا خَيْرًا مِنْكُمْ ثُمَّ تَابُوا فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ.
باب 25: باب قَوْلِهِ {أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ}
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
4:146