صحیح بخاری 4607

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْدَاءِ أَوْ بِذَاتِ الْجَيْشِ انْقَطَعَ عِقْدٌ لِي فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْتِمَاسِهِ وَأَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ فَأَتَى النَّاسُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَقَالُوا أَلاَ تَرَى مَا صَنَعَتْ عَائِشَةُ أَقَامَتْ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِالنَّاسِ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاضِعٌ رَأْسَهُ عَلَى فَخِذِي قَدْ نَامَ فَقَالَ حَبَسْتِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسَ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ قَالَتْ عَائِشَةُ فَعَاتَبَنِي أَبُو بَكْرٍ وَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ وَجَعَلَ يَطْعُنُنِي بِيَدِهِ فِي خَاصِرَتِي وَلاَ يَمْنَعُنِي مِنَ التَّحَرُّكِ إِلاَّ مَكَانُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى فَخِذِي فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَصْبَحَ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ مَا هِيَ بِأَوَّلِ بَرَكَتِكُمْ يَا آلَ أَبِي بَكْرٍ. قَالَتْ فَبَعَثْنَا الْبَعِيرَ الَّذِي كُنْتُ عَلَيْهِ فَإِذَا الْعِقْدُ تَحْتَهُ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ (قاسم بن محمد) سے، اُنہوں نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، وہ فرماتی تھیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپؐ کے کسی سفر میں نکلے۔ جب ہم بیداء یا ذات الجیش مقام پر پہنچے، میرا ہار ٹوٹ کر کہیں گر گیا تو رسول اللہ ﷺ اس کے ڈھونڈنے کے لئے ٹھہر گئے اور لوگ بھی آپؐ کے ساتھ ٹھہر گئے اور وہ پانی کے قریب نہ تھے، نہ اُن کے ساتھ پانی تھا۔ (یہ دیکھ کر) لوگ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے پاس آئے اور کہنے لگے: عائشہؓ نے یہ کیا کِیا، رسول اللہ ﷺ اور لوگوں کو ٹھہرا رکھا ہے بحالیکہ وہ پانی کے قریب نہیں اور نہ پانی ان کے ساتھ ہے۔ (یہ سن کر) حضرت ابوبکرؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ نے اپنا سر میری ران پر رکھا ہوا تھا، آپؐ سو گئے تھے۔ حضرت ابوبکرؓ کہنے لگے: تم نے رسول اللہ ﷺ کو اور لوگوں کو روکے رکھا ہے اور وہ کسی پانی کے قریب نہیں اور نہ پانی اُن کے ساتھ ہے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: حضرت ابوبکرؓ نے مجھ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور جو اللہ نے کہلانا چاہا انہوں نے کہا اور میرے پہلو میں اپنے ہاتھ سے کونچ مارنے لگے اور مجھے ہلنے جلنے سے صرف یہی بات روکتی تھی کہ رسول اللہ ﷺ میری ران پر (سر رکھے ہوئے) تھے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ اُٹھے، وہ کسی پانی کے پاس نہیں تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت نازل کی۔ حضرت اُسَید بن حضیرؓ بولے: اے ابو بکرؓ کے خاندان! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے۔ فرماتی تھیں: ہم نے اس اونٹ کو جو اُٹھایا جس پر میں تھی، کیا دیکھتے ہیں کہ ہار اس کے نیچے ہے۔

کتاب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ‏}‏

10 von 10 heute frei