صحیح بخاری 4666: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}
محمد بن عبید بن میمون نے ہم سے بیان کیا۔ عیسیٰ بن یونس نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے عمر بن سعید سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا۔ ابن ابی ملیکہ نے مجھے خبر دی کہ ہم حضرت ابن عباسؓ کے پاس گئے تو اُنہوں نے کہا: ابن زبیرؓ پر تمہیں حیرت نہیں ہوتی وہ اس معاملے میں کھڑے ہو گئے ہیں، تو میں نے کہا: میں ان کی خاطر اپنے نفس سے وہ کچھ کام لوں گا جو میں نے نہ حضرت ابوبکرؓ کے لئے اور نہ حضرت عمرؓ کے لئے اس سے لیا۔ حالانکہ وہ دونوں تو ہر خوبی میں اُن سے بڑھ کر تھے اور میں نے کہا: وہ نبی ﷺ کی پھوپھی کے پوتے اور حضرت زبیرؓ کے بیٹے اور حضرت ابوبکرؓ کے نواسے اور حضرت خدیجہؓ کے بھتیجے اور حضرت عائشہؓ کے بھانجے ہیں۔ مگر میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ مجھ سے ہی تنتناتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ میں ان کے لئے کچھ کروں۔ پھر میں نے کہا: میں گمان نہیں کرتا تھا کہ میں اپنی طرف سے یہ خدمت پیش کروں گا اور وہ اس کو چھوڑ دیں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ بھلے ارادے رکھتے ہیں۔ اور اگر چاروناچار یہی ہوا کہ میرے چچا کے بیٹے مجھ پر حکومت کریں تو یہ بات مجھے زیادہ پسند ہے بہ نسبت اس بات کے کہ ان کے علاوہ کوئی اور مجھ پر حکومت کرے۔
باب 9: بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى}