صحیح بخاری 4691: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}
موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابو عوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حصین سے، حصین نے ابو وائل سے روایت کی۔ کہا: مسروق بن اجدع نے مجھ سے بیان کیا، کہا: مجھے حضرت اُم رومانؓ نے بتایا اور وہ حضرت عائشہؓ کی والدہ تھیں، انہوں نے کہا: اس دوران کہ میں اور عائشہؓ بیٹھی تھیں، عائشہؓ کو بخار ہو گیا تھا۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: شاید اس بات کی وجہ سے جو بتائی گئی ہے۔ (حضرت اُم رومانؓ نے) کہا: جی ہاں۔ عائشہؓ یہ بات سن کر بیٹھ گئیں اور کہنے لگیں: میری مثال اور آپؐ کی مثال حضرت یعقوبؑ اور ان کے بیٹوں کی سی ہے۔ (حضرت یعقوبؑ نے کہا تھا) بلکہ تمہارے نفسوں نے تمہارے لئے ایک بات کو خوبصورت کر کے دکھلایا ہے (جسے تم کر گزرے ہو) اب اچھی طرح صبر کرنا (ہی میرے لئے مناسب) ہے اور جو بات تم بیان کرتے ہو اس (کے تدارک) کے لئے اللہ ہی سے مدد مانگی جاسکتی ہے (اور اسی سے مدد مانگی جائے گی)۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}