صحیح بخاری 4732: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}
(عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوالضحیٰ (مسلم بن صبیح) سے، ابوالضحیٰ نے مسروق (بن اجدع) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت خبابؓ (بن ارت) سے سنا۔ حضرت خبابؓ نے کہا: میں عاص بن وائل سہمی کے پاس آیا کہ اس سے اپنے ایک حق کا تقاضا کروں۔ اس نے کہا: جب تک محمد ﷺ کا انکار نہیں کرو گے میں تجھے نہیں دوں گا۔ میں نے کہا: اگر تو مر کر اٹھایا جائے تب بھی میں انکار نہیں کروں گا۔ وہ کہنے لگا: اچھا میں موت کے بعد اٹھایا جاؤں گا۔ میں نے کہا: ہاں۔ وہ بولا: تو پھر میرے لئے وہاں بھی مال و اولاد ہوگی وہیں جاکر تیرا قرضہ چکاؤں گا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: اَفَرَءَيْتَ الَّذِيْ … کیا تجھے اس شخص کے متعلق معلوم ہوا ہے جس نے ہماری آیات کا کفر کیا اور کہا کہ مجھے بہت سی دولت اور بہت سی اولاد ضرور دی جائے گی۔ یہ بات (سفیان) ثوری، شعبہ، حفص، ابومعاویہ اور وکیع نے بھی اعمش سے روایت کی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}