صحیح بخاری 4738: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}
قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ ایوب بن نجار نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن ابی کثیر سے، یحيٰ نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: موسیٰؑ نے آدمؑ سے بحث کی اور ان سے کہا: آپ وہی ہیں جنہوں نے اپنی لغزش کی وجہ سے لوگوں کو جنت سے نکال دیا تھا اور اُن کو مشقت میں ڈال دیا۔ آپؐ نے فرمایا: آدمؑ نے کہا: موسیٰؑ آپ وہی ہیں جن کو اللہ نے اپنی رسالت اور اپنے کلام کے لئے چنا، کیا آپؑ مجھے ایسی بات پر ملامت کرتے ہیں کہ جس کو اللہ نے پیشتر اس کے کہ وہ مجھے پیدا کرے میرے متعلق لکھ دیا تھا یا (فرمایا:) پیشتر اس کے کہ وہ مجھ کو پیدا کرے میرے لئے مقدر کردیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمؑ نے (اس دلیل سے) موسیٰؑ کو لاجواب کردیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ}